یقین دلاتے ہیں کہ مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنایا جائے گا، مشیر تجارت

April 07, 2020

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ یقین دلاتے ہیں کہ مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنایا جائے گا ۔

عبد الرزاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی طرف بڑے برآمد کنندگان کو زیادہ مراعات دینے کا تاثر غلط ہے، عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنانے پر کام جاری ہے اور مزدوروں کے حقوق کےلیے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ چھوٹی صعنتوں، ریٹیل آوٹ لیٹس اور لیبر فورس سپورٹ کی جائے گی جبکہ چھوٹی صعنتوں، ریٹیلرز اور لیبر فورس کی امداد کے لیے پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی کی تشکیل کے لیے دیگر ممالک کی پالیسوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور بنگلا دیش کی طرف سے لیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔