طورخم بارڈر، افغان شہری رکاوٹیں توڑ کر اپنے ملک فرار

April 07, 2020

خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے قریب طورخم بارڈر پر افغان شہری تمام رکاوٹوں کو توڑ کر اپنے ملک افغانستان فرار ہو گئے۔

افغان شہریوں کی اس بھگدڑ سے سرحد پار افغانستان میں قائم قرنطینہ مرکز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر کے قریب واقع طورخم سرحد پر جمع ہونے والے افغان شہری تمام رکاوٹوں کو توڑ کر افغانستان فرار ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طورخم بارڈر پر اندراج کیے بغیر افغان شہری اپنے ملک چلے گئے۔

بھگدڑ سے سرحد پار افغانستان میں قائم قرنطینہ مرکز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: طورخم اور چمن بارڈر 6 سے 9 اپریل تک کھولنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے گزشتہ روز طورخم سرحد کو جزوی طور پر بحال کیا تھا، حکومتی پالیسی کے مطابق یومیہ ایک ہزار افغان شہریوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت تھی۔