آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ربیع الثانی 1442ھ 4؍دسمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

طورخم بارڈر یک طرفہ طور پر کھول دیا گیا


عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاک افغان سرحد طورخم بارڈر بند تھا جسے آج  یک طرفہ طور پر کھول دیا گیا ہے ۔

سیکیورٹی ذرائع ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کھولنے کے بعد پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کو افغانستان جانےکی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ طورخم سرحد 9 اپریل تک کھلی رہے گی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 9اپریل تک یومیہ ایک ہزار افغان شہری واپس اپنے ملک جاسکیں گے جبکہ بڑی تعداد میں افغان شہری افغانستان واپس جارہے ہیں۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ پیدل افغانستان جانے والوں کو بائیومیٹرک سسٹم سے گزارا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے طورخم اور چمن بارڈر 6 سے 9 اپریل تک کھولنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے مطابق آج بارڈر کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عائشہ صدیقی افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر چمن اور طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید