کراچی: کورونا کے معیشت پر اثرات، 100ملازم فارغ

April 07, 2020

کراچی: کورونا کے معیشت پر اثرات، 100ملازم فارغ

کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں، کراچی سائٹ کی گارمنٹس فیکٹری نے 100 سے زائد ملازمین کو نکال دیا۔

گارمنٹس فیکٹری سے نکالے گئے ملازمین کے مطابق وہ کئی سال سے فیکٹری میں کام کررہے تھے کہ اچانک نکال دیا گیا، بچوں کی روزی کے لیے اب کہاں جائیں؟ پتہ نہیں۔

فیکٹری انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث فیکٹری میں کام ہی نہیں، ملازمین کو رکھ کر تنخواہیں کہاں سے دیں گے؟