واٹس ایپ کا وائرل پیغامات کی منتقلی محدود کرنے کا فیصلہ

April 08, 2020

پیرس (نمائندہ جنگ ) واٹس ایپ نے جعلی خبروں کو روکنے کے لئے وائرل پیغامات کی منتقلی کو محدود کرنے فیصلہ کر لیا، فرانسیسی میڈیا کے مطابق فیس بک ایپ نے کہا کہ اب آپ تیسری پارٹی سے موصولہ مواد کو ایک وقت میں صرف ایک وصول کنندہ کو منتقل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ آپ کو اس مشہور دوست کے جلد ہی کم میسجز موصول ہونگے جو ہوم آفس میں کام کرنے والے کسی فرد کو جانتا ہو، جو خود کورونا وائرس ویکسین پر کام کرنے والے کسی کو جانتا ہے۔واٹس ایپ ایپلی کیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب ہر کھیپ میں وصول کنندہ کے لئے وائرل پیغامات کی منتقلی کو محدود کردے گی۔