آج سے پہلے کبھی اتنی دعاؤں کی ضرورت نہیں تھی، مہوش حیات

April 09, 2020

شبِ برأت کے موقع پر ایک پیغام میںاداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ دنیا کو آج سے پہلے کبھی اتنی دعاؤں کی ضرورت نہیں تھی۔ آئیے مل کر دعا کریں کہ یہ مشکل وقت گزر جائے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میںمہوش حیات کا کہنا تھا کہ آج شبِ برأت کے موقع پر آئیں ﷲ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی مانگیں۔

انہوںنے لکھا کہ دعا کرتی ہوں کہ مسلمان اور عقیدت مند لوگ پھر سے خانہ کعبہ جانے لگیں۔