عدنان سمیع نے ماسک پہنے فوٹو شاپڈ تصویر شیئر کردی

April 09, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارعدنان سمیع آئے روز خبروں کا حصہ بنتے رہتے ہیں، گلوکارنے اس مرتبہ بھی سوشل میڈیا پراپنا مذاق خود ہی بنوالیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک پرانی تصویر ہی نئے اندازمیں شئیرکرکے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ ماسک پہننے اورگھرسے باہرنہ جانے کی احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے عدنان سمیع نے اپنی اصل میں کوئی ماسک پہنے تصویر اپلوڈ کرنے کے بجائے فوٹو شاپڈ تصویر شیئر کی جس پر صارفین کو بھی مذاق اُڑانے کا موقع مل گیا۔ 12 جون 2019سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لگائی گئی تصویر کو ہی انہوں نے نئے انداز سے ایک بار پھر شیئر کیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عدنان سمیع کی حماقت پر بڑی تعداد میں تبصرے کئے جارہے ہیں کہ گلوکار یہ سمجھ رہے ہیں یہ عملی کام کرنے کے بجائے ایڈیٹنگ شدہ تصویر سے وہ اپنی سماجی دوری کا خیال رکھ سکتے ہیں۔ صارفین انہیں ماسک این 95لگانے کا مشورہ بھی دیتے نظر آئے۔