ویزا معیاد بڑھنے سے پاکستان میں پھنسے 95 بھارتی شہریوں نے سکون کا سانس لیا

April 09, 2020

ویزا معیاد بڑھنے سے پاکستان میں پھنسے 95 بھارتی شہریوں نے سکون کا سانس لیا

لاہور(خالد محمود خالد)کورونا وائرس کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد کو بند کردینے سے دونوں ملکوں میں وزٹ ویزوں پر جانے والے افراد ویزے ختم ہونے کے باعث سخت پریشان تھے تاہم پاکستان کی طرف سے تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں 30اپریل تک توسیع کے اعلان سے پاکستان میںپھنسے ہوئے بھارتی شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔