گوجرانوالہ میں 56 زائرین کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا

April 09, 2020

گوجرانوالہ میں ملتان سے آئے زائرین کے دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کرنے پر 56 افراد کی رپورٹس پازیٹو آ گئیں، تمام افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے گوجرانوالہ کے مکین121 مسافروں کو 14 روز ملتان کے قرنطینہ میں رکھے جانے کے بعد تین روز پہلے گوجرانوالہ بھجوایا گیا تھا۔

سہیل اشرف کا کہنا تھا کہ تمام متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔