حکومتی افراد آٹا،گھی،چینی بحران پیدا کررہے ہیں،علی حیدر گیلانی

April 10, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے صوبائی رکن اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے افراد آٹا، گھی، چینی جیسے بحران پیدا کر رہے ہیں،سندھ حکومت کی طرح پنجاب حکومت کو بھی چاہیئے کہ کرونا کے مرض میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے سنجیدگی اختیار کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،سید یوسف رضا گیلانی کی خصوصی ہدایت پر طیب اردگان ہسپتال کے ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس کی فراہمی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مظفر گڑھ سے اراکین قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار خان،ارشاد سیال اور رضا کھر بھی انکے ہمراہ تھے۔