کراچی، پاک کالونی میں منشیات فروش سرگرم

April 10, 2020

کراچی میں لاک ڈائون کے باوجود زور و شور سے منشیات کی فروخت بھی جاری ہے، منشیات فروشی کے پاک کالونی کے اڈے کی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوئی ہے۔

شہر میں لاک ڈائون کے باوجود منشیات کے اڈے چل رہے ہیں جہاں پر منشیات کے عادی افراد کو ہر قسم کا نشہ دستیاب ہے۔

پاک کالونی،پرانا گولیمار میں شیطان چوک پر کھلے عام منشیات کی فروخت کی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوئی ہے جس میں منشیات فروش مجمع لگاکر بے خوفی سے منشیات بیچتے نظر آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں میں واجہ،نوید عرف کپی، انور گوجگ، وسیم جوجی، جاوید آنگو، یاسر بولا سمیت دیگر افراد منشیات فروشی میں سرگرم ہیں۔

واضح رہے کہ علاقے میں بیچی جانیوالی منشیات میں آئس، کرسٹل اور چرس شامل ہے۔