برطانیہ میں کورونا سے اموات 10 ہزار سے بڑھ گئیں

April 12, 2020

برطانیہ کی ہیلتھ سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 10ہزار سے زیادہ بڑھ گئی ہیں۔

لندن میں پریس کانفرنس کے دوران میٹ ہینکاک نے کہا کہ وزیراعظم بورس جانسن کا اسپتال سے فارغ ہو جانا اچھی خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ بھر میں 2295 کریٹیکل کئیر بیڈز دستیاب ہیں جبکہ گزشتہ روز کی نسبت بیڈز کی تعداد میں 150 کا اضافہ ہوا ہے۔

میٹ ہینکاک نے کہا کہ حکومت، پی پی ای کے ایشوز سے نمٹنے کیلئے سخت جدوجہد کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں میں 12 لاکھ 10ہزار (1210000) گاؤن ملک بھر میں ڈلیور ہوئے ہیں۔

ہیلتھ سیکرٹری نے کہا کہ این ایچ ایس کی نئی ایپ سے ممکنہ وائرس سے متاثرین کا پتہ چل سکے گا جبکہ کورونا وائرس کا مستقبل عوام کے برتاؤ سے وابستہ ہے۔