سندھ حکومت نے صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

April 22, 2020

سندھ حکومت نے صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

سندھ حکومت نے صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، صوبائی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائرکر دی۔

اپیل میں سندھ حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

سندھ حکومت نے استدعا کی ہے کہ مرکزی ملزم احمد عمر شیخ کی سزائے موت بحال کی جائے اور ملزمان فہد سلیم، سلمان ثاقب، شیخ محمد عادل کی عمر قید سزا بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

پراسیکیوٹر جنرل سندھ حکومت کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی، سندھ حکومت کی جانب سے تین اپیلوں میں تمام ملزمان کو فریق بنایا گیا ہے۔