کورونا کے بارے میں چین کو نومبر میں علم ہوگیا تھا، امریکا

April 24, 2020


امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بارے میں چین کو نومبر ہی میں علم ہوگیا تھا۔

انہوںنے الزام لگایا کہ چین نے عالمی ادارہ صحت سمیت دنیا کو اس معاملے سے آگاہ کرنے میں سستی کا مظاہرہ کیا۔

مائیک پومپیو نے ووہان میں سب سے پہلے پائے گئے وائرس کا اصل سیمپل فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔