کوئٹہ: رمضان سے پہلے گوشت کےریٹ بڑھ گئے

April 24, 2020

کوئٹہ میں قصابوں نے من مانی کرتے ہوئے رمضان سے پہلے ہی گوشت کے ریٹ بڑھا دئیے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بکرےکےگوشت کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا مزید اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد بکرے کےگوشت کی فی کلو قیمت ایک ہزار100روپےتک پہنچ گئی ہے۔

شہر کے بعض علاقوں میں گائے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں بھی 20 سے 40 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کچھ علاقوں میں گائے کا گوشت 580 سے 600 روپے تک میں فروخت کیا جارہا ہے ۔

انتظامیہ نے بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 780 روپے مقرر کی ہے جبکہ بغیر ہڈی والے گائے کے گوشت کا سرکاری ریٹ 480 روپےفی کلو مقرر ہے۔

ضلعی انتظامیہ مقررکردہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی ہے۔

دوسری جانب قصابوں کا موقف ہے کہ ہم مہنگے بکرے خرید کر سرکاری قیمت پر گوشت فروخت نہیں کرسکتے، ضلعی انتظامیہ اپنے مقرر کردہ نرخنامے پر نظرثانی کرے۔