سلیم ملک نے PCB سے ویڈیو ٹرانسکرپٹس مانگ لیں

April 28, 2020


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے قوم سے معافی مانگنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) سے باقاعدہ رابطہ کر لیا ہے۔

سلیم ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کسی ویڈیوز کے ٹرانسکرپٹس مجھے نہیں ملے ہیں، پی سی بی ٹرانسکرپٹس دیں تاکہ اس کا جواب دے سکوں۔

سلیم ملک نے جواب دینے کے لیے قانونی مشاورت بھی مکمل کرلی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے 19 سال بعد قوم سے معافی مانگ لی تھی جبکہ وہ پھر سے فکسنگ کے حوالے سے سارے راز بتانے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے 19 سال بعد قوم سے معافی مانگ لی

انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔