• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا سلیم ملک کی پیشکش پر رد عمل


پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک کی پیش کش پر رد عمل دے دیا۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ سلیم ملک کا پی سی بی سے تعاون کی پیشکش کرنا خوش آئند ہے۔

تفضل رضوی نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کا اینٹی کرپشن کوڈ کے لیے بورڈ سے تعاون ہی واحد راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیم ملک سے اپریل 2011 میں پوچھے گئےسوالات کے جواب درکار ہیں  سلیم ملک کی لندن میں 3 ملاقاتوں سے متعلق سوالات کیے گئے تھے۔

قانونی مشیرپی سی بی نے کہا کہ سلیم ملک کو آئی سی سی کا بھیجا گیا ٹرانسکرپٹ بھی بھجوایا گیا تھا۔

تفضل رضوی نے یہ بھی کہا کہ سلیم ملک سے ان ملاقاتوں میں ان کے کنڈکٹ سے متعلق پوچھا گیا تھا،  سلیم ملک اس پر وضاحت کردیں تاکہ معاملہ آگے بڑھا یا جاسکے۔

تازہ ترین