• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر،شرجیل کی طرح مجھے بھی واپسی کا موقع دیاجائے، سلیم ملک


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ محمد عامر، شرجیل خان کی طرح مجھے بھی پاکستان کرکٹ میں واپسی کاموقع دیاجائے۔

سلیم ملک نے کہا ہے کہ محمد عامر، شرجیل خان، سلمان بٹ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں بھی شامل کیا گیا اور مجھے ہر جگہ نظر انداز کیاجا رہا ہے۔

سلیم ملک نے مزید کہا ہے کہ مجھے پاکستان کرکٹ میں واپسی کا موقع دیا جائے میں کسی بھی سطح پر کوچنگ کر کے پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2008ء میں عدالت نے باقاعدہ مجھے کلین چٹ دے دی تھی، عدالت سے کلین چٹ لینے کے باوجود مجھے موقع نہیں دیا جاتا۔

سلیم ملک کا کہنا تھا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ مجھے ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیں۔ 

تازہ ترین