گزشتہ حکمرانوں کی ’سوال گندم جواب چنا‘ کی پالیسی رہی، فیاض چوہان

April 30, 2020

پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ گزشتہ حکمران ‘سوال گندم جواب چنا‘ کی پالیسی پر عمل پیرا رہے ہیں۔

ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکمرانی کے دقیانوسی طریقوں نے ملک کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جدید دور کی مشکلات کا حل نت نئے طریقوں سے ہی ممکن ہے، رائز پنجاب پروگرام اور کورونا کے حوالے سے ورکنگ گروپ کا قیام اس کی مثالیں ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے بعد کی مشکلات کے لیے رائز پنجاب فریم ورک تشکیل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: فیاض الحسن چوہان کا پھر متنازع بیان

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رائز پنجاب پروگرام سماجی تحفظ، اسکول ایجوکیشن، گورننس اور صحت کی کم از کم بنیادی سہولتوں سے متعلق ہے۔