• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض الحسن چوہان کا پھر متنازع بیان، معذور بچوں کو والدین پر عذاب قرار دیدیا

فیاض الحسن چوہان کا پھر متنازع بیان، معذور بچوں کو والدین پر عذاب قرار دیدیا 


کراچی (نیوز ڈیسک)پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگئے ،انہوں نے معذوراور اپاہج بچوں کی پیدائش کو خدا کا عذاب اور ان کے والدین اور اہل خانہ کے کرتوتوں کا نتیجہ قرار دیا۔

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نےفیاض الحسن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں انہیں یاد دلایا کہ خصوصی بچے عذاب نہیں ہوتے بلکہ وہ خصوصی طور پر اہم صلاحیتوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اسپیشل بچے کبھی بھی عذاب نہیں ہوتے، ایسے بیانات قابل مذمت اور ناقابل معافی ہیں۔ ہیومین رائٹس واچ اور علامہ طاہر اشرفی نے بھی فیاض الحسن کے بیان کی مذمت کی ہے ۔ 

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کومعذوربچوں کے لیے نامناسب زبان استعمال کرنے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ملک میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے حوالے سے ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جو لوگ ʼاپنا کام بنتا، بھاڑ میں جائے جنتا جیسے اقوال پر عمل کرتے ہیں۔

خدا انہیں سزا دیتا ہے اور پھر ایسے افراد کو ملنے والی سزا اپنے سماج اور تاریخ میں دیکھتے ہیں۔

تازہ ترین