• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کورونا کیخلاف جنگ میں سب سے آگے کھڑے ہیں، فیاض الحسن چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب سے آگے کھڑے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ صوبے میں تقریباً 70 ہزار بستروں پر مشتمل قرنطینہ مراکز اور وارڈز بنائے جاچکے ہیں، جبکہ سردار عثمان بزدار پنجاب کے انتظامی امور پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ پنجاب حکومت نےکورونا وبا کےحوالےسے بَروقت اور مؤثر اقدامات کئے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب انتظامی امور کے جائزے کے لیے 17 اضلاع کے دورے کر چکے ہیں، جبکہ صوبے میں کورونا کی اسمارٹ سیمپلنگ کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ سیمپلنگ کے نتائج کی بنیاد پر مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

تازہ ترین