لاہور، 5سالہ بچہ اغواء اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل

May 02, 2020

لاہور، 5سالہ بچہ اغواء اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل

لاہور(نمائندہ جنگ)رائیونڈکے علاقہ وتنا پنڈ میں 5سالہ بچے کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیا۔گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک 5سالہ بچے کی لاش کھیتوں میں پڑی ہے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیا تو معلوم ہوا کہ یہ مقامی رہائشی کے بیٹے حسنین کی لاش ہے جو اغواء ہو گیا تھا اور اسکے اہلخانہ اس کی تلاش کررہے تھے۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے خود جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔ فرانزک و تفتیشی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے۔پولیس ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا بچے کی لاش گھرسے کچھ دور کھیتوں سے ملی،موت کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے،فرانزک رپورٹس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔