اسرائیل کا کورونا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ

May 05, 2020

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مہلک کورونا وائرس کا علاج دریافت کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا اعلان اسرائیلی وزارتِ دفاع اور اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ برائے حیاتیاتی تحقیق نے کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایک ایسی اینٹی باڈی تیار کرلی ہے جس سے کورونا کے علاج میں کامیابی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اینٹی باڈی کورونا وائرس کو مریض کے جسم کے اندر ہی تباہ کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ فروری میں اسرائیلی وزارت سائنس نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے دنیا بھر میں ہزاروں افراد کی موت کا سبب بننے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرلی ہے۔

اس حوالے سے اسرائیل کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اوفیر اکونیس کا کہنا تھا کہ آئندہ 3 ماہ میں ویکسین کو انسانوں پر استعمال کے لیے تیار کرلیا جائے گا۔