تھیلیسیمیا سے آگاہی کا عالمی دن

May 08, 2020

پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

اس دن کو منانے کا مقصد اس مہلک بیماری سے متعلق آگاہی، علامات اور علاج کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے۔

تھیلیسیمیا ایک موروثی بیماری ہے جو والدین سے بچوں میں منتقل ہوتی ہے جس کے دوران خون بننے کا عمل رک جاتا ہے۔

پاکستان میں سالانہ ایسے سینکڑوں بچے پیدا ہوتے ہیں جن میں تھیلیسیمیا کی بیماری ان کے ساتھ جنم لیتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسمبلیوں میں قانون سازی کی جائے توان بچوں کو تھیلیسیمیا جیسے مہلک مرض سے بچایا جاسکتا ہے۔