مارکیٹیں نہ کھولنے کے اعلان سے مایوسی ہوئی، آل سٹی تاجر اتحاد

May 08, 2020

چئیرمین آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مارکیٹیں نہ کھولنے کے اعلان سے مایوسی ہوئی۔

ایک بیان میں چئیرمین آل سٹی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن پر وفاق اور سندھ حکومت میں واضح تضاد ہے، وفاق اور سندھ حکومت کی سیاست میں تاجروں کو روندا جارہا ہے۔

حکیم شاہ نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنا چاہتے، محفوظ طریقہ کار کے ساتھ کاروبار کی اجازت دی جائے۔

چئیرمین آل سٹی تاجر اتحادنے تجویز دی کہ کپڑا، شوز، گارمنٹس، جیولری، کارپٹس کی دکانیں اور بینکس 24 گھنٹےکھولنےکی اجازت دی جائے، اس طرح عوام کی بھیڑ تقسیم ہوجائے گی۔

حکیم شاہ کا کہنا ہے کہ رمضان میں کاروبار کی اجازت نہ دینے سے تاجروں کو 50 ارب روپے سے زائد نقصان کا خدشہ ہے۔