وزیر قانون پنجاب سے ریسٹورنٹ مالکان کی ملاقات

May 10, 2020

راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کےوفد نے صوبائی وزیرقانون پنجاب راجا بشارت سے ملاقات کی ۔

وزیرقانون نے ریسٹورنٹ مالکان کو قواعد پرعمل کرکے ریسٹورنٹ کھولنے کا معاملہ حکام کےسامنے رکھنےکی یقین دہانی کروائی ۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ ریسٹورنٹ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ سوشل سیکیورٹی اسپتال سے کروائیں گے۔

راجہ بشارت سے ملاقات کے وقت ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کےسرپرست شیخ عبدالوحید، صدر سائیں اعجاز ملک اور ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شریک تھے ۔

ملاقات میں ریسٹورنٹ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ ہر 15 دن بعد کروانے کی پابندی نرم کرنے کے معاملے پراتفاق کیا گیا ۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ پارسل سروس ملازمین اور گاہکوں سے ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔