IMF کا آئندہ بجٹ کیلئے سخت اہداف رکھنے کیلئے شدید دباؤ

May 11, 2020

آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ کے لیے سخت اہداف مقرر کرنے کے لیے دباو ڈالنا شروع کردیا شرائط کے مطابق بجٹ پیش نہ کرنے پر قرض پروگرام خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجٹ اہداف مقرر نہ ہونے پر قر ض پروگرام دوبارہ شروع نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ آئی ایم ایف کے بجٹ اہداف بارے کوئی فیصلہ کرنے سے گریز کررہا ہے وزارت خزانہ خود ذمہ داری لینے کی بجائے تما م اہداف وزیر اعظم سے مقرر کروانا چاہتی ہے۔

آئی ایم ایف اگلے مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیاں 51 سو ارب چاہتا ہے، 51 سو ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے آٹھ سو ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانا پڑیں گے۔

آئی ایم ایف کامطالبہ ہے بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا صفر اعشاریہ چار فی صد مقرر کیا جائے، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے سود اور قرض ادائیگی کے لیے 27سوارب روپے مختص کیے جائیں،