• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF، قرض پالیسی کو ازسرنو منظم کرنے پر غور شروع

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) آئی ایم ایف نے قرضوں کی پالیسی کو از سر نو منظم کرنے کے بارے میں غور شروع کردیا ، ناپائیدار قرضوں کو کو ازسر نو مرتب کرنے یا معاف کرنے کی ضرورت ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیا نے کہا ہے کہ ناپائیدار قرضوںکو ازسر نو مرتب کرنے یا معاف کرنے کی ضرورت ہے۔ 

خبررساں ادارے کو ایک انٹرویو میں انہوں نے حکومتوں پر غیر محفوظ ترین طبی عملے کی حفاظت کرنے زیادہ سے زیادہ پیسے خرچ کرنے پر زور دیا.

ان کا کہنا تھا کہ چند معاملات میں یہ ممکن ہے کہ قرض پائیدار نہیں اس لیے چند اقدامات کرنے ہوں گے چاہے اسے از سر نومنظم یا ترتیب دیا جائے یا بعض پہلوؤں سے اس قرض کو معاف کردیا جائے ۔

تازہ ترین