خورشید عالم نے نیشنل بینک کے عملے کے اقدام کو سراہا

May 12, 2020

خورشید عالم نے نیشنل بینک کے عملے کے اقدام کو سراہا

وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن خورشید عالم نےسوشل میڈیا پر نیشنل بینک کے عملے کے اقدام کو سراہا ہے۔

خورشید عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک دن کی تنخواہوں عطیہ کرنے پر نیشنل بینک پاکستان کی انتظامیہ اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ نیشنل بینک پاکستان کے عملے کا یہ عمل قومی بحران میں شرکت کرنے کی بینک کی روایت اور ساکھ کا تسلسل ہے ۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن نے مزید کہا کہ بینک اور اس کے ملازمین قومی مفاد کے معاملات میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے ہمیشہ آگے آئے ہیں۔