شامی مہاجرین امریکا پہنچنا شروع، آبادکاری کا آغاز

April 07, 2016

ایک شامی خاندان جمعرات کے روز اردن کے ایک مہاجر کیمپ سے امریکی شہر کنساس پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی جانب سےگزشتہ برس 30 ستمبر کو اعلان کیا گیا تھا کہ وہ10 ہزار شامی مہاجرین کو امریکا میں بسائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر سے اب تک ایک ہزار شامی مہاجرین امریکا پہنچ چکے ہیں۔ تاہم اس سست پیش رفت کے تناظر میں رواں برس فروری میں امریکا نے عمان (اردن) میں ایک آبادکاری سینٹر قائم کیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ اس سینٹر میں روزانہ 6 سو مہاجرین کے انٹرویو لے کر کوائف مرتب کیے جا رہے ہیں۔

یہ غیرمستقل پراسیسنگ سینٹر 28 اپریل تک کام کرے گا اور امریکی صدر کی جانب سے مقرر کیے گئے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔