لڑکی نے رلانے کیلئے منگیتر کو ایک ٹن ییاز بھیج دی

May 20, 2020

چین کی ایک لڑکی ژاؤ نے دھوکا دینے اور رشتہ ختم کرنے پر اپنے منگیتر کو ایک ٹن پیاز بھیج دی۔

چینی لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے منگیتر سے مخلص تھی مگر وہ میرے جذبات سے ناواقف تھا اور اُس نے اس دوران کہیں اور دلچسپی لی۔

ژاؤ کا کہنا تھا کہ میں رشتہ ختم ہونے اور اُس کی بے وفائی پر بہت زیادہ روئی ہوں اور اب میں چاہتی ہوں کہ وہ بھی اتنا ہی روئے اور اُس کے آنسو نکلیں۔

لڑکی نے کہا کہ میں نے اسے پیاز بھیجے ہیں تاکہ جب بھی وہ پیاز کاٹے اس کی آنکھوں سے آنسو بہیں، مجھے جتنا رونا تھا میں رو چکی ہوں، اب اُس کے آنسو بہانے کی باری ہے۔