بحرین: آئسولیشن وارڈز میں روبوٹ تعینا ت، امارات میں بندشیں لاگو

May 20, 2020

بحرین میں کورونا سے بچاؤ کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے۔

بحرین کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں آئسولیشن وارڈز میں طبی عملے کے بجائے اسمارٹ روبوٹ تعینا ت کردیےگئے۔

مناما میں موجود سیکریٹری صحت ڈاکٹر ولید کے مطابق طبی عملے اور نرسوں کے بجائے روبوٹ زیادہ موثر ثابت ہورہے ہیں۔

سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ آئسولیشن وارڈز میں روبوٹس کی تعیناتی سے انسانی جان کا بچاؤ بھی ہورہا ہے۔

ادھر متحدہ عرب امارات میں آج رات سے بندشیں لاگو ہوجائیں گی۔ بندشیں رات آٹھ سے صبح چھ بجے تک ہوں گی، جو عید کے دوران بھی جاری رہیں گی۔

بندش کے دوران عرب امارات میں جراثیم کش اسپرے مہم جاری رہے گی۔

میڈیکل اسٹورز، اسپتال اور کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کیلئے گھر سے باہر جاسکتے ہیں۔ دبئی میٹرو سروس بھی رات نو بجے بند ہوجائے گی۔