امارات میں پھنسے مزید 274 پاکستانی کراچی پہنچ گئے

May 20, 2020

متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں میں سے مزید 274 مسافروں کو لے کر قومی ایئر لائن کی پرواز کراچی پہنچ گئی۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 208 سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کی کورونا وائرس کی اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا گیا۔

بعدازاں مسافروں کو آئسولیشن کے لئے نادرن بائی پاس پر لیبر فلیٹس میں قائم کئے گئے سرکاری قرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیا گیا۔

قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرنے والے کچھ مسافروں کو نجی ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

تمام مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک مسافر آئسولیشن میں رہیں گے۔