دورۂ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹرز کو بریفنگ

May 20, 2020

دورۂ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹرز کو بریفنگ دی گئی ہے، پہلی بریفنگ میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بریفنگ میں سینٹرل کنٹریکٹ 2020-21 میں شامل کھلاڑی شریک ہوئے، پہلےمرحلے میں ریڈبال کرکٹ سے منسلک کرکٹرز کو ترجیح دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کو چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر ذاکر خان نے بریفنگ دی، جبکہ مصباح الحق اور ڈاکٹر سہیل سلیم بھی بریفنگ دینے والوں میں شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق محمدعامر، شعیب ملک، وہاب ریاض اور محمدحفیظ بریفنگ میں شامل نہیں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ایسےکھلاڑی بھی شریک ہوں گے جو کنٹریکٹ میں شامل نہیں، ٹیم کے انتخاب کے قریب وائٹ بال کرکٹرز کو بھی بریفنگ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کی حساسیت کی مناسبت سے بریفنگز کا سلسلہ جاری رہےگا۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر مصباح الحق جون کے پہلے ہفتے میں 25 سے 28 کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے۔