لان میں گھاس کاٹنے والے بچے کا دلچسپ انداز

May 21, 2020

لان میں گھاس کاٹنے والے بچے کا دلچسپ انداز

آپ نے اکثر منچلوں کو ہووربورڈنگ کرتے دیکھا ہی ہوگا، لیکن یہاں تو بچے بھی ہووربورڈنگ کے ماہر نکلے۔

کینیڈا میں ایک10سالہ بچے کو لان کی گھاس کاٹنے کا کام ملا تو اس نے ہووربورڈ کی مدد سے لان کی گھاس منٹوں میں کاٹ دی۔

ہووربورڈ کی مدد سےگھاس کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور صارفین بچے کی عقلمندی کی تعریف کر رہے ہیں۔