کورکمانڈر کراچی کا جائے حادثہ کا دورہ، امدادی کاموں کا جائزہ لیا

May 22, 2020

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے جمعہ کو اس مقام کا دورہ کیا جہاں پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا، انہوں نے جائے حادثہ کا مکمل جائزہ لیا۔

کمانڈر فائیو کور، کراچی نے جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت کی روشنی میں پاک فوج اور رینجرز کے دستے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔

پاک فوج اور رینجرز کے دستوں کی امدادی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت جاری ہے۔