• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، بیروزگاری سے تنگ اداکار نے پھلوں کا ٹھیلا لگالیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کا روزگار ختم ہو گیا ہے اور شوبز انڈسٹری بھی اس سے مستثنیٰ نہیں رہی۔ شوٹنگز بند ہونے کی وجہ سے اداکار گھر بیٹھنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور ان کے لیے چولہا چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ ان فنکاروں میں کئی فلموں میں کام کرنے والے اداکار سولنکی دیواکر بھی شامل ہیں جنہوں نے بے روزگاری سے تنگ آ کر پھلوں کا ٹھیلا لگا لیا ہے۔
تازہ ترین