فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

May 23, 2020

کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی سر گرمیوں کی بحالی کے لئے پہلے مرحلے میں کراچی میں فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کرانےکا اعلان کیا ہے۔ فیڈریشن کے سکریٹری آصف باجوہ نے جنگ کو بتایا کہ ایونٹ جولائی کے آخری ہفتے میں کرایا جائے گا، ایک دو میچز لاہور میں بھی ہوسکتے ہیں۔ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں جس میں چاروں صوبوں کے علاوہ چار اداروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔میچز لیگ کی بنیاد پر فلڈ لائٹ میں ہوں گے۔