• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاشقجی کے بچوں نے قاتلوں کو معاف کردیا، منگیتر کا انکار

خاشقجی کے بچوں نے قاتلوں کو معاف کردیا


ریاض (جنگ نیوز )سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے اعلان کیا ہے کہ جس نے بھی ان کے والد کو قتل کیا وہ اسے معاف کرتے ہیں۔جمعے کی صبح ایک ٹویٹ میں خاشقجی کے بیٹے صلاح خاشقجی نے کہا کہ جمال خاشقجی کے بیٹوں کی حیثیت سے وہ اس ماہ رمضان کی فضیلت والی رات اللہ رب العزت کی خاطر اپنے والد کے قاتل کو معاف کرتے ہیں۔ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ "ہم سب اللہ سے اجر کی امید رکھتے ہیں"۔دوسری جانب جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجے چنگیز نے ان کے خاندان کی معافی کو رد کر دیا،انہوں نے کہاکہ جمال کا قتل اپنے ملک کے قونصل خانے میں ہوا جہاں وہ ہماری شادی کے لیے درکار دستاویزات حاصل کرنے گئے تھے۔ قاتل سعودیہ سے یہ ارادہ کر کے آئے تھے کہ انہیں بہلا پھسلا کر گھات لگا کر مار ڈالیں گے۔

تازہ ترین