واسا ٹیمز کا تعطیلات کے دوران بھی صفائی آپریشن جاری

May 23, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) عید کی تعطیلات کے دوران بھی تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں دن اور رات کےشیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں، جمعرات کی شب اور جمعہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی کی، گلشن مہر، سبزہ زار کالونی، سمن آباد،شاہین آباد، شان چوک شاہ رکن عالم کالونی، گلزیب کالونی ،سورج کنڈ روڈ چکی لوہاراں، غلام محمد والہ، بستی خدا داد،حافظ جمال روڈ کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی۔