• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر ویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد

موٹر ویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران عوامی تحفظ اور ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کیا گیا۔ اوورلوڈ اور غیر فٹ گاڑیاں سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق جانوروں سے لدی گاڑیوں کو متبادل اور محفوظ راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کو انٹری پوائنٹس پر چیک پوسٹس قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں اور انٹرچینجز کے قریب غیرقانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید