امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا نام لیے بغیر دھمکی آمیز پیغام میں کہا ہے کہ یہ طوفان سے پہلےکی خاموشی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری تصویر میں امریکی صدر ٹرمپ کو بحری جہاز میں دکھایا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ایک اور تصویر میں صدر ٹرمپ کو دکھایا گیا ہے جس میں انہوں نے امریکا کو پھر سے عظیم بنانے کے الفاظ کی حامل کیپ پہنی ہوئی ہے۔
واضح رہے 2 روز قبل اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی افزودہ یورینیئم کو صرف دفن کرنا کافی نہیں بلکہ امریکا اسے اپنے قبضے میں لے گا۔