• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاوری چپل کے مرکز جہانگیر پورہ میں خریداروں کا بے انتہا رش

پشاور (احتشام طورو وقائع نگار) شہر میں پشاوری چپل کے مرکز جہانگیر پورہ میں خریداروں کا بے انتہا رش لگ گیا پشاوری چپل عید کی خریداری کا اہم جز بن گیا ہے جسے خریدنے کے بعد عید شاپنگ مکمل ہوتی ہے طویل لاک ڈاون کے بعد چپل مارکیٹ میں پڑا پرانا مال فروخت ہونے کے بعد دکانداروں نے گاہکوں کیلئے نئے ڈیزائین متعارف کرا دئیے جس میں چارسدہ وال ڈیزائن بھی شامل ہے گذشتہ روز ہزاروں کی تعداد میں پشاوری چپل فروخت ہوئی ہے جبکہ جہانگیر پورہ بازار رات گئے تک کھلا رہا اور شہریوں نے من پسند پشاوری چپل خریدی لاک ڈاون میں نرمی کے بعد عید الفطر کے لئے پشاوری اور چارسدہ کے روایتی چپل کی خرید و فروخت میں تیزی آئی تھی تاہم روایتی چپلوں کی قیمتوں میں 500سے 3000ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے پشاوری چپل کی دکانیں کھلنے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد چپلوں کی خریداری کے لئے سکندر پورہ ، جہانگیر پورہ ، یوسف آباد پل کارخ کر رہے ہیں۔ شہریوں اور دکانداروں کے مطابق گرمی کے موسم میں عید الفطر کے آنے پر پشاوری چپل لباس کے ساتھ منفرد نظر آتی ہے شوز اور سینڈل کے مقابلے میں نرم اور ہلکی ہے جس پر بچوں اور بڑوں کو پسند ہے۔
تازہ ترین