• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے سہیل آفریدی کو لاہور کے گلی کوچوں میں گھومنے کا نہیں، خدمت کا مینڈیٹ دیا ہے، امیر مقام


وفاقی وزیر انجینیر امیر مقام : فائل فوٹو
وفاقی وزیر انجینیر امیر مقام : فائل فوٹو 

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے سہیل آفریدی کو لاہور کے گلی کوچوں میں گھومنے کا نہیں، خدمت کا مینڈیٹ دیا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا گھر واپس آجائیں۔

 مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ 9 مئی والے بھارتی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، یہ اداروں کو کم زور کرنے کے درپے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ذات کے اسیر ہیں، ملکی مفاد سے کوئی تعلق نہیں، وزیراعظم نے کئی بار مذاکرات کی دعوت دی، پی ٹی آئی سنجیدہ نہیں ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ کے پی عوام نے سہیل آفریدی کو لاہور کے گلی کوچوں میں گھومنے کا نہیں، خدمت کا مینڈیٹ دیا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کچھ شرم وحیا کریں، گھر واپس لوٹیں۔

قومی خبریں سے مزید