حالات سے تنگ کلب کرکٹ کے کوچ نے پھلوں کا ٹھیلا لگالیا

May 23, 2020


لاک ڈاؤن کے پیش نظر کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے پر حالات سےتنگ آ کر کلب کرکٹ کے کوچ رانا صادق نے پھلوں کا ٹھیلا لگالیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے دو رجسٹرڈ کلبوں کے کوچ رانا صادق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں بند ہیں، اپنا اور بچوں کا پیٹ بھی پالنا ہے، روزگار کے لیے گڑھی شاہو میں پھل کی ریڑھی لگا رہا ہوں۔

راناصادق نے کہا ہے کہ دوسرے شعبوں کی طرح کھیلوں کی بھی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہے عزت سے روزگار کمانے دیا جائے۔

واضح رہے کہ رانا صادق ڈسٹرکٹ انڈر 19 ڈسٹرکٹ گریڈ ٹو کوچ ہیں، گراس روٹ لیول کے کوچ انڈر 16میں ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم کی کوچنگ کرچکے ہیں۔