دنیا میں کورونا مریض 5324264، اموات 340324

May 23, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 24 ہزار 264 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 40 ہزار 324 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 28 لاکھ 11 ہزار 256 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 44 ہزار 588 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 لاکھ 72 ہزار 684 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 97 ہزار 655 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 45 ہزار 353 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 44 ہزار 470 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 109 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 3 ہزار 228 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 388 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 882 ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 382 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 21 ہزار 116 زندگیاں نگل چکا ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 81 ہزار 904 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 628 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 36 ہزار 393 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 195 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 616 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 28 ہزار 658 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 289 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 82 ہزار 219 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 352 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 713 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 276 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 54 ہزار 500 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: پنجاب میں کورونا وائرس کے 1073 نئے مریض

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 300 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 31 ہزار 652 ہو گئے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 3 ہزار 728 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 149 ہو گئی۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 971 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 364 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 719 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 53 ہزار 199 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 115 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 35 ہزار 233 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 412 مریضوں کی حالت تشوش ناک ہے جبکہ 16 ہزار 851 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔