لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 53 ہزار سے زائد ہو گئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 53 ہزار 199 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 115 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے ملک میں 35 ہزار 233 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 412 مریضوں کی حالت تشوش ناک ہے جبکہ 16 ہزار 851 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 21 ہزار 645 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 354 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 730 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 324 ہو گئی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 391 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 381 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 3 ہزار 198 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 39 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پنجاب میں کورونا وائرس کے 1073 نئے مریض
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 ہزار 457 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 12 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 607 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 171 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا ہے۔