عمران اسماعیل اور غلام سرور کی انصار نقوی کے گھر آمد

May 23, 2020

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر غلام سرور خان نے گزشتہ روز طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی انصار نقوی کے گھر جاکر اُن کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر غلام سرور خان نے انصار نقوی کی اہلیہ رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار سے افسوس کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ سینئر صحافی اور ٹوئنٹی فور نیوز ٹی وی کے ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی گزشتہ روز حادثے کے شکار طیارےکے مسافروں میں تھے، وہ لاہور سے عید کی چھٹیاں بنانے کے لیے کراچی آرہے تھے جہاں سے انہوں نے حیدرآباد جانا تھا۔