آپ آف لائن ہیں
اتوار 8؍ شوال المکرم 1441ھ 31؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کراچی، تباہ ہونے والے طیارے میں سینئر صحافی بھی سوار تھے

کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں سینئر صحافی اور ٹوئنٹی فور نیوز ٹی وی کے ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار علی نقوی بھی سوار تھے، وہ لاہور سے عید کی چھٹیاں بنانے کے لیے کراچی آرہے تھے جہاں سے انہوں نے حیدرآباد جانا تھا۔

انصار علی نقوی حیدرآباد سے تعلق رکھتے تھے جو ابتدائی دنوں میں حیدرآباد سے دی نیوز اور غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے وابستہ رہے۔ سال 2002 میں جیو نیوز کا آغاز ہوا تو انصار علی نقوی جیو کی لانچنگ ٹیم کے رکن تھے۔

بعد ازاں وہ ایک اور نیوز گروپ سے وابستہ ہوئے جس کے کچھ عرصے بعد وہ ملازمت کے سلسلے میں عارضی طور پر لاہور منتقل ہوگئے، انصار علی نقوی ان دنوں ٹوئنٹی فور نیوز چینل کے ڈائریکٹر پروگرامنگ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

عیدالفطر کے موقع پر اپنے خاندان سے عید منانے کے لیے وہ کراچی آ رہے تھے جہاں سے انہوں نے حیدرآباد جانا تھا۔

پی آئی اے کی جانب سے فلائٹ پی کے 303 کی جاری کردہ مسافروں کی فہرست میں انصار علی نقوی کا نام بھی شامل ہے۔

دوسری جانب انصار علی نقوی کے اہل خانہ نے اور نیوز چینل کی انتظامیہ نے بھی ان کے اس بدقسمت پرواز کے مسافر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید