منفرد موقع ہے کہ ملک میں ایک ہی دن عید منائی جا رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

May 24, 2020

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عید مناتے ہوئے غم زدہ خاندانوں کو نہ بھولیں جنہوں نے طیارہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا یہ ایک منفرد موقع ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن عید الفطر منائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں پاکستان اتحاد اور خوشحالی کی منزل کی جانب گامزن ہے۔